۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محفل انس با قران در مدرسه علمیه خواهران میاندوآب

حوزہ/ حجت‌الاسلام حسن زادہ نے کہا: مسلمان خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ مردوں اور مجاہدین کے شانہ بشانہ میدان جنگ سمیت مختلف شعبوں منجملہ جہاد تبیین اور مجاہدین کی مدد وغیرہ میں انتہائی فعال کردار ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر میاندوآب کے امام جمعہ حجت‌ الاسلام حمید حسن زادہ نے مدرسہ علمیہ الزہرا (س) میاندوآب میں شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ محفل انس با قرآن میں خطاب کے دوران کہا: جیسا کہ رہبر معظم انقلاب نے بھی فرمایا ہے کہ تمام مسلمانوں پر بچوں کے قاتل صہیونی نظام کو ختم کرنے کے لیے مقاومتی محاذ کی مدد واجب ہے۔ اس سلسلہ میں مدرسہ علمیہ الزہرا (س) کی طالبات کا عوام اور انقلابی تحریک کے ساتھ مل کر جہاد تبیین کے میدان میں مالی امداد، زیورات اور نقدی عطیات کے ذریعہ مقاومتی محاذ کی مدد، عوامی امداد کی جمع آوری کے لیے دعا و توسل میں مصروف ہنا قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا: مقام معظم رہبری نے مقاومتی محاذ کی حمایت اور مالی مدد کے ساتھ دعاؤں اور قرآنی محافل کے انعقاد پر بھی زور دیا ہے۔ اسی ضمن میں، میں اس "محفل انس با قرآن" کے منتظمین کا شکر گزار ہوں۔

حجت‌الاسلام حمید حسن زادہ نے کہا: مسلمان خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ مردوں اور مجاہدین کے شانہ بشانہ میدان جنگ سمیت مختلف شعبوں منجملہ جہاد تبیین اور مجاہدین کی مدد وغیرہ میں انتہائی فعال کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایرانی خواتین نے دفاع مقدس کے دوران اپنے عزم کا عملی مظاہرہ بھی کیا اور اس کے علاوہ ملک کو درپیش معاشرتی بحران جیسے سیلاب، زلزلے، کورونا وغیرہ میں بھی میدانِ عمل میں آئیں اور خدمت کے سلسلہ میں کئی ایک کارنامے سرانجام دیے۔ آج بھی وہ قدس شریف کے دفاع کے میدان میں اپنے آخری سانس تک موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .